جرم و سزاسٹی

لاہور پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا منشیات کے عادی افراد,سپلائرز اور موٹر سائیکل چوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن

مسلم ٹاؤن موڑ اور اطراف میں آپریشن کرتے ہوئے 50 سے زائد نشے کے عادی اور 60 کے قریب ڈرگز سپلائرز کو گرفتار کرلیا گیا

سیف سٹی کی نشاندہی پر تھانہ ڈیفنس بی نے 2رکنی موبائل سنیچر اور موٹر سائیکل چور گینگ بھی گرفتار کر لیا

لاہور(خبر نگار)
لاہور پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے منشیات کے عادی افراد،سپلائرز اور موبائل سنیچر و موٹر سائیکل چور گینگ کے خلاف مشترکہ آپریشن کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کیمروں کی مدد سے مسلم ٹاؤن موڑ و اطراف میں نشے کے عادی افراد، سپلائرز کے خلاف کارروائی کی۔ تھانہ ڈیفنس بی نے بھی نشاندہی پر موبائل سنیچر و موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق منشیات کے عادی اور سپلائرز کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے مسلم ٹاؤن موڑ اور اطراف میں لاہور پولیس نے 50 سے زائد نشے کے عادی افراد کو حراست میں لایا جبکہ 60 سے زائد سپلائرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔
آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں منشیات کے عادی افراد کو بحالی سینٹرز اور ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے تاکہ ان کی صحت کی دیکھ بھال کی جا سکے۔ واضح رہے منشیات کے خلاف آپریشن ایس پی عثمان ٹیپو کی زیر نگرانی کیا گیا۔ جن کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے تک انسداد منشیات کی مہم جاری رہے گی اور شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ اس ناسور کو ختم کرنے میں پولیس کی مدد کریں۔دوسری جانب تھانہ ڈیفنس بی نے سیف سٹیزکیمروں کی نشاندہی پر موٹر سائیکل چور و موبائل سنیچر گینگ گرفتار کرلیا جن سے 5چوری شدہ موٹر سائیکلیں،7 موبائل فونز،پستول اور نقدی برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فورا 15 پر دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button