پاکستانتازہ ترینکاروبار

مہنگائی کیخلاف عوام سراپا احتجاج، شٹرڈائون ہڑتال

لاہور میں تاجر تنظیموں و صنعت کاروں اور جماعت اسلامی نے شٹرڈائون ہڑتال اور احتجاج کیا گیا۔

تاجر تنظیموں و صنعت کاروں نےمہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئےمظاہرین نے مین مارکیٹ گلبرگ میں احتجاجی ریلی نکالی ۔

مال روڈ لاہور میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ بجلی بلز کی مد میں غنڈہ گردی نہیں مانتے۔

کراچی میں مہنگائی اور بجلی کے زائد بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کی اپیل پر مکمل شٹر ڈاؤن رہا ۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہماری تحریک صرف اس لیے نہیں تھی کہ آج کی ہڑتال کامیاب ہو ، ہماری تحریک یہ ہے کہ بجلی کے بل کم ہوں ۔

جماعت اسلامی اور تاجررہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں،نگران حکومت سے فوری انتخابات کروانے کے بعد گھرجانے کا مطالبہ بھی کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button