
پولیس خدمت کاونٹرز پر عوام کو 24گھنٹے خدمات فراہم کی جا رہی ہیں، سی سی پی او لاہور
لاہور (خبرنگار) لاہور پولیس کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں پولیس خدمت کاونٹرز پر شہریوں کو خدمات کی فراہمی مسلسل جاری ہے۔ اس سلسلے میں ماہ اگست میں 2645 میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔گزشتہ روز جاری ایک بیان میں ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ پولیس خدمت کاونٹرجنرل ہسپتال سے543، جناح ہسپتال سے332،سروسز ہسپتال سے295،میاں منشی ہسپتال سے290،کوٹ خواجہ سعید ہسپتال سے254، میو ہسپتال سے136، سرگنگا رام ہسپتال90جبکہ نوازشریف ہسپتال سے 70 میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے۔ اسی طرح دیہی ہیلتھ سنٹر برکی سے124، اعوان ڈھائے والاسے182،مانگا منڈی سے115، دیہی ہیلتھ سنٹررائیونڈ سے116، دیہی ہیلتھ سنٹرچوہنگ سے98 میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔ ترجمان نے کہا کہ اس دوران مجموعی طور پر کل948پولیس افسران اور ان کے اہل خانہ کو پولیس خدمت کاونٹرز کی طرف سے سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس کے بروقت اجراء سے شہریوں کو قانونی امور کی انجام دہی میں مدد مل رہی ہے۔ پولیس خدمت کاونٹرز حادثات اور دیگر واقعات میں زخمیوں کی طبی و قانونی معاملات میں معاون ثابت ہورہے ہیں۔ سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ خدمت کاونٹرز سے پولیس اہلکاروں کو میڈیکل پولیس ویریفکیشن اور علاج معالجہ میں بھرپور معاونت مل رہی ہے۔ سی سی پی او نے کہا کہ پولیس خدمت کاونٹرزعوام کو بروقت ریلیف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ پولیس خدمت کاونٹرز پر عوام کو 24گھنٹے خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ لاہور پولیس عوام کو خدمات کی فراہمی کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔







