
گلستان جوہر بلاک 16 میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے جامعہ ابوبکر اسلامیہ کے مہتمم مولانا ضیاء الرحمن کو قتل کردیا۔
اے ایس پی ظفر چھانگا کے مطابق مولانا ضیاء الرحمان گلستان جوہر میں ایف بی آر بلڈنگ کے سامنے پارک میں چہل قدمی کررہے تھے ۔ مولانا سے موبائل فون یا نقدی بھی نہیں چھینی گئی۔
جائے وقوعہ سے 11 خول ملے ہیں جس میں چار خول نائن ایم ایم اور سات تیس بور کے ہیں۔







