سٹی

لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خاتمہ کے لئے آٹھویں روز کا آپریشن،بجلی چور قومی خزانے کا دشن ہے۔چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر

لاہور (خبر نگار)
وزیرِاعظم پاکستان اور وزارت توانائی کی ہدایات پرلیسکوکے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہیں۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق لیسکو میں آٹھویں روز کے آپریشن کے دوران تمام سرکل میں 370کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئی ہیں جن میں سے205ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ9 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیاہے، پکڑے جانے والے کنکشنز میں انڈسٹریل 1زرعی،4کمرشل 4اور361ڈومیسٹک تھے۔تمام کنکشنز منقطع کر کے ان کو1,012,985 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی رقم 32,971,836 (تین کڑورانتیس لاکھ اکہترہزارآٹھ سو چھتیس)روپے ہے۔بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے زرعی اور کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے تفصیل کے مطابق پڈھانہ میں زرعی کنکشن کو74796یونٹس (1,950,676)روپے،موزا روڑی بصیر پورمیں زرعی کنکشن کو15714 یونٹس(550,000)روپے،ارشد کھوکھر کو زرعی کنکشن پکڑے جانے پر12000 یونٹس(336,000)روپے،اوکاڑہ میں ڈائریکٹ سپلائی کو 3100یونٹس،(160,000)روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔تفصیل کے مطابق لیسکو ریجن میں آٹھویں روز کے آپریشن کے دوران کل2388کنکشن چیک کئے گئے،2379کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے 1610درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔کل 109ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔بجلی چوروں کو اب تک6,679,077یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی رقم (285,850,044)اٹھائیس کڑوراٹھاون لاکھ پچاس ہزارچوالیس روپے ہے۔ واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button