پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس خدمت مرکز لبرٹی مارکیٹ گلبرگ کا دورہ

پولیس خدمت مرکز لبرٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ تحفظ مرکز اور میثاق سنٹر قائم ہیں،آئی جی پنجاب

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی، ایس ڈی پی او گلبرگ اے ایس پی سیدہ شہربانو نے آئی جی پنجاب کو منصوبہ کے اغراض و مقاصد، سہولیات سے آگاہ کیا،

لاہور(خبر نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس خدمت مرکز لبرٹی مارکیٹ گلبرگ کا دورہ کیا اور توسیعی منصوبہ کے تحت اپ گریڈ کی گئی سہولیات اور خدمات کا جائزہ لیا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی، ایس ڈی پی او گلبرگ اے ایس پی سیدہ شہربانو نے آئی جی پنجاب کو منصوبہ کے اغراض و مقاصد، سہولیات سے آگاہ کیا،ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی اور سینئر افسران موقع پر موجود تھے،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ لبرٹی خدمت مرکز کی توسیع سے شہری ایک ہی وقت میں پہلے سے زیادہ تعداد میں جدید سہولیات سے استفادہ کر رہے ہیں، پولیس خدمت مرکز لبرٹی میں سروس ڈلیوری کاؤنٹرز کی تعداد 10 سے بڑھا کر 30 کر دی گئی ہے،

جدید ترین کیو میٹرک سسٹم اور کشادہ ویٹنگ ایریا کا اضافہ کیا گیا ہے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس خدمت مرکز لبرٹی اسٹیٹ آف دی آرٹ سروس ڈلیوری سنٹر ہے جس میں کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے تحفظ مرکز اور اقلیتی شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے میثاق سنٹر بھی قائم ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ تحفظ مرکز میں ٹرانسجینڈرز سمیت نظر انداز طبقات کو سماجی تحفظ کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں اسی طرح میثاق سنٹر میں اقلیتی پولیس ملازمین تعینات ہیں اور مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کو سروسز مہیا کی جا رہی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے خدمت سنٹر لبرٹی مارکیٹ میں دستیاب دیگر سہولیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس نے توسیعی کا یہ منصوبہ اپنے وسائل سے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے اور اس کا فائدہ صوبے کی عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کی صورت ملے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button