پاکستانسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فرینڈز آف پولیس/ والنٹیرز ان پولیس پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا

الحمرا ہال میں فرینڈز آف پولیس/ والنٹیرز ان پولیس کی افتتاحی تقریب میں طلبا و طالبات سول سوسائٹی نمائندوں،صحافیوں کی شرکت۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوجوان طلبا و طالبات کو فرینڈز آف پولیس اور والنٹیرز ان پولیس کے بیجز لگائے۔فرینڈز آف پولیس اور والنٹیرز ان پولیس کمیونٹی پولیسنگ کی جانب حقیقی قدم، طلبا و طالبات کو پولیس ایمبیسیڈر بنایا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب

اغراض و مقاصد بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فرینڈز آف پولیس پنجاب پولیس کے ساتھ ایک دن کا انٹرکشن ہے،فرینڈز منتخب ہونے والے نوجوان ایک دن میں پولیس ورکنگ، پبلک سروس ڈلیوری، انکے حصول کا طریقہ کار، شہریوں کے حقوق و فرائض اور دستیاب خدمات بارے معلومات حاصل کرکے عوام میں پولیس ایمبیسیڈر کا کردار ادا کریں گے اور انہیں فرینڈز آف پولیس کے خصوصی بیجز بھی دئیے جائیں گے۔ اسی طرح والنٹیرز ان پولیس منتخب ہونے والے نوجوان دو ہفتے پنجاب پولیس کے ساتھ گذاریں گے،یہ ایک طرح سے دو ہفتوں کی انٹرن شپ کا پروگرام ہے جس میں ان نوجوانوں کو پولیس دفاتر، تھانوں، تحفظ سنٹرز، خدمت مراکز میں پولیس ورکنگ سے آگاہی دی جائے گی۔ پروگرام کے اختتام پر والنٹیرز ان پولیس کو خصوصی سرٹیفیکیٹ دئیے جائیں گے۔لاہور پولیس کے اے ایس پیز نے فرینڈز آف پولیس اور والنٹیرز ان پولیس پروگرام کے پہلے بیج کے ساتھ کئے گئے انٹرکشن بارے پریزنٹیشن دیں، اے ایس پیزسدرہ، شہربانو، سعد آفریدی، سلمان اور شاہ رخ سمیت دیگر افسران نے پولیس لائنز سے شروع ہونے والے پروگرام، سیف سٹی، تھانہ مراکز، خدمت مرکز، تحفظ سنٹر، ٹریفک ہیڈ کوارٹرز، ڈولفن ہیڈ کوارٹرز کے دوروں بارے بریفنگ دی۔افسران کا کہنا تھا کہ فرینڈز آف پولیس اور والنٹیرز ان پولیس پروگرام کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان باہمی روابط اور تعاون کو مضبوط تر بنانا ہے، پولیس اور نوجوانوں کے درمیان براہ راست رابطے سے عوامی آگاہی بہتر ہوگی، مشکلات کے شکار شہریوں کو مسائل کے ازالے میں سہولت حاصل ہوگی۔تقریب میں ڈی آئی جی کامران عادل، ڈی آئی جی کیپٹن لیاقت، ڈی آئی جی عمران کشور سمیت لاہور پولیس کے دیگر افسران وا ہلکار موجود تھے جبکہ مختلف تعلیمی اداروں سے وابستہ طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی جو فرینڈز آف پولیس اور والنٹئیرز ان پولیس کے طور پر پنجاب پولیس کے ساتھ منسلک ہوگئے۔ لاہور(خبرنگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عوام کے ساتھ باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کیلئے فرینڈز ان پولیس اور والنٹئیرز ان پولیس پروگرامز کا باضابطہ آغاز کردیا ہے۔ لاہور پولیس کے زیر اہتمام الحمرا ہال میں فرینڈز آف پولیس/ والنٹیرز ان پولیس پروگرام کا افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات، سول سوسائٹی نمائندوں، نامور اینکر پرسن اور کالم نگاروں نے شرکت کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے طلبا و طالبات اور شہریوں کو فرینڈز آف پولیس اور والنٹیرز ان پولیس کے بیجز لگائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے فرینڈز آف پولیس اور والنٹیرز آف پولیس پروگرام کے مقاصد پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب پولیس تیزی سے سٹیزن سنٹرک پولیس کی جانب بڑھ رہی ہے اور فرینڈز آف پولیس اور والنٹیرز ان پولیس کمیونٹی پولیسنگ کی جانب اہم سنگ میل ثابت ہونگے۔ آئی جی پنجاب نے کہا ان پروگرامز کے تحت نوجوان طلبا و طالبات کو پنجاب پولیس کا ایمبیسیڈر بنایا جا رہا ہے جس سے پولیس اور نوجوانوں کے درمیان روابط مضبوط مزید مضبوط ہونگے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ فرینڈز آف پولیس اور والنٹیرز ان پولیس کو سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن، خدمت مراکز، تحفظ مرکز اور میثاق سینٹر کے دورے کروائے جائیں گے، وہ پولیس ورکنگ، پبلک سروس ڈلیوی اور درپیش چیلنجز کو سمجھتے ہوئے معاشرے میں پولیس کے سفیر کے طور پر اپنا کردار ادا کریں گے۔ آئی جی پنجاب نے اپنے خطاب میں کہاکہ پنجاب کے تمام 735 تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن میں اپ گریڈ کر رہے ہیں، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور ملتان میں پولیس اپنے وسائل سے جدید ترین سیف سٹی پراجیکٹس بنائے جا رہے ہیں یہ پراجیکٹ روایتی تھانہ کلچر کی تبدیلی کا عمل تیز کریں

اور شہریوں کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیسنگ اور سروس ڈلیوری کی خدمات بہترین ماحول میں فراہم کی جائیں گی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ دہشت گردی کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیح میں شامل ہے، دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ انکے سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈ کے خاتمہ کیلئے پنجاب پولیس پرعزم اور مصروف عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج الحمرا ہال میں فرینڈز آف پولیس اور والنٹیرز آف پولیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی نے فرینڈز آف پولیس پروگرام کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button