
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی لاہور و کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ٹاون ہال کی سولرائزیش پر کام شروع کرنیکی اجازت دے دی… کمشنر لاہور محمد علی رندھاو ا
لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمی لاہور شہر میں مرمت کی مد میں سٹریٹ لائٹس بحال کرے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سٹریٹ لائٹس بحالی کیلئے ایم سی ایل شہر کی ضرورت کے مطابق اپنی ترجیحات طے کرے۔ انہوں نے کہا کہ قبرستانوں کے گرد لائٹس کا آڈٹ کیاجائے۔ ان کو بھی مرمت کرکے بحال کیا جائے۔ مرمت و بحالی آڈٹ کے ساتھ ہی مسنگ لائٹس کی بھی فہرست تیار کی جائے۔ مستقبل میں مدد ملے گی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی صرف انتہائی ضرورت سے مشروط ہے۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی لاہور و کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ٹاون ہال کی سولرائزیش پر کام شروع کرنیکی اجازت دے دی۔ کمشنر لاہور نے ڈی سی لاہور اور پی ایچ اے دفاتر کو بھی سولرائزکرنے کی پلاننگ کرنے کی ہدایت کردی۔ ایم سی ایل نے داتا دربار کے سامنے والے حصے اور مین مارکیٹ سکوائر کی آرائش کے حوالے سے بھی بریفنگ دی ۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت شہر کی سٹریٹ لائٹس، روڈز اور سولرائزیشن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو، سی او ایم سی ایل سید علی عباس بخاری، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان، ڈائریکٹر ایم سی ایل کلیم یوسف سمیت ایم او فنانس حجاب فاطمہ، ایم او انفرا میاں ثاقب و دیگر افسران نے شرکت کی۔٭







