پاکستانجرم و سزاسٹی

ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اہم اجلاس

لاہور (خبر نگار)
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ اشتہاری وعادی مجرمان اور عدالتی مفروران کیخلاف جاری مہم تیز جبکہ مجرمان کی گرفتاریوں کے ٹارگٹ ہرصورت مکمل کئے جائیں۔نوجوان نسل کو منشیات فروشوں کے رحم کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں تیز کی جائیں اور ان کے سہولت کاروں کے گرد بھی شکنجہ کسا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایس ایچ اوز کے اہم اجلاس کے دوران کیا۔ متعلقہ افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں کرائم کنٹرول اور لاء اینڈ آرڈر صورتحال بارے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ سید علی ناصر رضوی نے ایس ایچ اوز کو کارکردگی بہتر بنانے کا اَلٹی میٹم دیتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثرکارروائیاں نہ کرنے والے افسران کو سخت محکمانہ کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائر پر زیرو ٹالرنس پالیسی یقینی بنائی جائے۔ اشتہاریوں،منشیات فروشوں و قمار بازوں کے خلاف موثر کارروائیاں عمل میں لائیں جبکہ شیشہ کیفے کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی تھانے کی حدود میں قحبہ خانے برداشت نہیں کئے جائیں گے۔موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات عمل میں لائیں۔سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ راہزنی و ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے ہاٹ سپاٹ ایریاز پر گشت بڑھایا جائے اور سول پارچات میں بھی نفری تعینات کی جائے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button