پاکستانجرم و سزاسٹی

سنٹرل پولیس آفس: پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ساڑھے 08 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد۔

لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس اہلکاروں اور اہلخانہ کے میڈیکل کیسز کی منظوری دی گئی،
لاہور (خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ساڑھے 08 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا کی زیر قیادت کمیٹی نے لاہور سمیت مختلف اضلاع سے بھجوائے گئے کیسز کا بغور جائزہ لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں اور اہلخانہ کے میڈیکل اخراجات ادا کرنے کی ہدایت کی۔ تفصیلات کے مطابق فالج کے شکار ہیڈ کانسٹیبل جاوید انور کو الیکٹرک بیڈ اور میٹرس کی خریداری کیلئے 03 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے، لاہور پولیس کے لانگری عباس علی کو برین ٹیومر اور آنکھ کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، سب انسپکٹر عبدالستار کو اہلیہ کے علاج کے اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، ہیڈ کانسٹیبل نوید قمر کو قوت سماعت کے علاج کیلئے 01 لاکھ 12 ہزار 400 روپے دئیے گئے جبکہ وہاڑی کے ہیڈ کانسٹیبل محمد وسیم کو ہیرنگ ڈیوائس کی بیٹری کیلئے 02 لاکھ 02 سو روپے دئیے گئے۔
ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس محمد ریاض نذیر گاڑا نے مذکورہ بالا کیسز منظوری کیلئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو بھجوائے تھے جس پر آئی جی پنجاب نے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے کانسٹیبلری اور انکے اہل خانہ کے علاج و معالجے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button