پاکستانجرم و سزاسٹی

سی سی پی او لاہور کی زیر صدارت اقبال ٹائون اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن تیز کیا جائے ۔ سی سی پی او لاہور

موٹر سائیکل چوری، ڈکیتی اور موبائل سنیچنگ وغیرہ کی روک تھام یقینی بنائ جائے ۔ سی سی پی او کی ہدایت

لاہور(خبر نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹائون اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس سی سی پی او آفس میں منعقد ہوا۔جس میں ڈی آئی جی(آپریشنز) سید علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی (انویسٹی گیشن) عمران کشور،
ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر،ایس ایس پی(آپریشنز) علی رضا، ایس ایس پی (انویسٹی گیشن)انوش مسعود چوہدری،اقبال ٹائون اور صدر ڈویژن کے ایس پیز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، انچارجز(انویسٹی گیشن) نے شرکت کی۔
اجلاس میں زیر ِ التواء روڈ سرٹیفکیٹس، زیر ِتفتیش مقدمات،عادی مجرمان، عدالتی مفرور ملزمان و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ لاہور پولیس نے تمام پینڈنگ کیسز اور روڈ سرٹیفکیٹس جلد سے جلد نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے
موٹر سائیکل چوروں اور موبائل سنیچرز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیا ۔ سی سی پی او لاہور نے متعدد ایس ایچ اوز کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ وارداتوں کی تعداد زیادہ مگر ریکوری کم ہے، اسکو ہر حال میں بہتر کیا جائے ۔ بلال صدیق کمیانہ نے منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جو افسر پرفارم نہیں کرئے گا ،اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بہتر کارکردگی کے حامل افسران کو اہم ذمہ داریاں سونپنے کی ہدایت کی جبکہ بھکاری مافیا کے خلاف بھی سخت ترین کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چوکوں اوراہم شاہراؤں پر بھکاریوں کو کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔
بلال صدیق کمیانہ نے اس بات پر زور دیا کہ شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ ہمارا فرض ہے، اس لئیے تمام افسران اپنے فرائض دیانتداری اور جانفشانی سے سر انجام دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button