پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت پولیس تحفظ مرکز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

پولیس تحفظ مرکز بہاولنگر کی ٹیم نے گذشتہ چھ ماہ کی کارکردگی بارے آئی جی پنجاب کو رپورٹ پیش کی۔

تحفظ مرکز نے نشے کے عادی 04 افراد کا علاج کروایا،شہریوں کو کریکٹر سرٹیفیکیٹ، جنرل ویری فیکیشن اور لیگل ایڈ فراہم کی۔ بریفنگ

لاہور (خبر نگار)انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں قائم پولیس تحفظ مراکزسماجی مسائل کے شکار شہریوں بالخصوص ٹرانسجینڈرز، خواتین، بچوں اورسپیشل افراد کی مدد و بحالی کیلئے مصروف عمل ہیں جس سے ہرشہر میں ہزاروں شہری مستفید ہورہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مختلف مسائل کے شکار خواجہ سراؤں، گھریلو و ورکنگ ویمن اور بچوں کے سماجی تحفظ کیلئے اقدامات جار ی رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ مختلف سرکاری و نجی اداروں کے تعاون سے مشکلات کے شکار تمام شہریوں کے مسائل کا ازالہ کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ تحفظ مراکز کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے پنجاب پولیس کا برینڈ پراجیکٹ ہیں اس کے پلیٹ فارم سے زیادہ سے زیادہ شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پولیس تحفظ مرکز بہاولنگر کی چھ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت پولیس تحفظ مرکز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیس تحفظ مرکز بہاولنگر کی ٹیم نے گذشتہ چھ ماہ کی کارکردگی بارے آئی جی پنجاب کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ تحفظ مرکز بہاولنگر نے نشے کے عادی 04 افراد کا علاج کروایا، شہریوں کو کریکٹر سرٹیفیکیٹ، جنرل ویری فیکیشن اور لیگل ایڈ فراہم کی، 07 ٹرانسجینڈر افراد کو بیوٹیشن کورسز، 02 کو باعزت روزگار، مستحق بچوں کو یونیفارم اور کتابیں فراہم کیں، معذور افرد کو وہیل چئیرز، خواتین کو سلائی مشین، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ٹرانسجینڈر افراد کی رجسٹریشن کروائی۔ انچارج تحفظ مرکز نے بتایا کہ بہاولنگر میں ٹرانسجینڈرز کے قتل، جنسی استحصال میں ملوث قلب عباس عرف قلبی گینگ کے خاتمے میں تحفظ سنٹر نے کلیدی کردار ادا کیا۔

آئی جی پنجاب نے تحفظ مرکز بہاولنگر کے انچارج، وکٹم سپورٹ افسر اور دیگر سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ پولیس تحفظ مرکز بہاولنگر نے ٹرانجیسنڈر سمیت مشکلات کے شکار دیگر شہریوں کے سماجی تحفظ کیلئے مثالی کام کیا ہے جس کے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر سمیت دیگر افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button