سٹی

جیل روڈ، کینال روڈ، مین بلیوارڈ پر سائیکلنگ ٹریک لوپ بناکر سائیکلنگ کو محفوظ بنائیں گے

ہر اتوار کو شہر میں سائیکلنگ میٹ اپ اور ایونٹ ہوگا

سائیکلنگ کے شوقین افراد کیلئے شہر کے مختلف اہم مقامات پر سائیکل آن رینٹ کی آپشن دینے پر غور کیا جارہا ہے

لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے انسداد سموگ مشن کے حوالے سے سائیکل کلچر فروغ کے لیے کہا ہے کہ جیل روڈ، کینال روڈ، مین بلیوارڈ پر سائیکلنگ ٹریک لوپ بناکر سائیکلنگ کو محفوظ بنائیں گے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ہر اتوار کو شہر میں سائیکلنگ میٹ اپ اور ایونٹ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمے ہر اتوار کو شہر میں سائیکلنگ ایونٹ کی میزبانی کرینگے۔ سائیکلنگ فیملی ایونٹ عصر تا مغرب ہوگا۔ سائیکل ریس نہیں ہوگی۔ صرف سائیکلنگ ہوگی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام ریستورانوں سے رابطہ کرکے سائیکلز پر آنے والے کسٹمرز کو ڈسکاونٹ آفر کرائیں گے۔ سائیکلنگ کے شوقین افراد کیلئے شہر کے مختلف اہم مقامات پر سائیکل آن رینٹ کی آپشن دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ شہری سائیکلنگ کرنا چاہتے ہیں یا سائیکل پر پارکنگ سے مارکیٹ جانا چاہتے ہیں۔ تو سائیکل آن رینٹ مہیا ہونی چاہئے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔ مقصد گاڑیوں کا استعمال کم کرکے ایئر کوالٹی کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری اپنا کردار ادا کریں۔ گاڑیوں کا صرف ضروری استعمال کریں۔ ہر اتوار کو سائکلنگ ایونٹ کرانے کیلئے تمام محکموں کو شیڈول دینے کیلئے کمشنر لاہور آفس سے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ترقیاتی پراجیکٹس ایریاز میں ہر دو گھنٹے کے بعد پانی کے چھڑکاو کی ہدایات جاری ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ گرد اور دھویں کا باعث بننے والے تمام عناصر پر دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے۔ ٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button