پاکستانتعلیمسٹی

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں پی ایچ ڈی اور ایم فل کے داخلے 30 اکتوبر سے شروع ہوں گے

لاہور(خبر نگار) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ایڈمنسٹریٹو اینڈ اکیڈمک ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منگل کے روز جناح کیمپس میں وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پی ایچ ڈی اور ایم فل پروگرامز میں داخلوں کے شیڈول کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں تمام انتظامی اور تدریسی شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ممبران کو بتایا گیا کہ یونیورسٹی رواں سال پانچ شعبوں میں پی ایچ ڈی اور 12 میں ایم فل ڈگری پروگرام کے داخلے کرے گی۔ داخلوں کیلئے درخواستیں 30 اکتوبر سے وصول کی جائیں گی جبکہ پی ایچ ڈی اور ایم فل میں داخلوں کیلئے ایڈمیشن ٹیسٹ 19 نومبر کو لیا جائے گا۔ داخلوں کا عمل اور انٹرویوز 31 دسمبر تک مکمل کرکے کلاسز کا آغاز یکم جنوری 2024ء سے کیا جائے گا۔ اجلاس میں 270 ایم فل اور 75 پی ایچ ڈی سٹوڈنٹس کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا یونیورسٹی اور الحاق شدہ کالجز میں بی ایس ڈگری پروگرامز رواں سال سے سمسٹر بیسڈ ہوں گے۔ ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی ڈگری پروگرام بھی سالانہ سے سمسٹر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔ کمیٹی کے ارکان نےفزیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر تانیہ شکوری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں ڈاکٹر تانیہ شکوری کی خدمات کے اعتراف میں یونیورسٹی کے کانفرنس روم کو ان کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یو ایچ ایس میں کیئرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔ یہ سنٹر یونیورسٹی کی ایلومنائی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کام کریگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button