سٹی

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیا نہ کا رشوت کی شکایت کا فوری نوٹس

لاہور(خبر نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیا نہ نے میڈیا پر نشر ہونیوالی خبر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی ڈویژن کو فوی معاملے کی جانچ کا حکم دیا۔
تفصیل کے مطابق میڈیا پر خبر نشر ہوئی کہ مبینہ طور پر ایک تھانیدار نے کسی سے رشوت لیکر کام کیا، جس پر سی سی پی او لاہور نے نوٹس لیا اور ہدایت کی کہ معاملے کی شفاف انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائے ۔بعد ازاں ایس پی سٹی نے تھانیدار کو معطل کرکے انکوائری لگادی ۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی رشوت ستانی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی اور ایسی کسی بھی قسم کی شکایت پر سخت نوٹس لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button