
خواجہ آصف نے کہا کہ ہم انتخابات کے لیے بالکل تیار ہیں، یہ خوش آئند کہ سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن نے تاریخیں بتائیں، کوئی کنفیوژن یا رکاوٹ تھی بھی تو وہ بھی دور ہو گئی ہے۔
صدرپاکستان عارف علوی اور الیکشن کمیشن میں انتخابات کی تاریخ طے ہو گئی ہے کل سپریم کورٹ میں جا کر انتخابات کے معاملے پر مہر ثبت ہو جائے گی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ آنے سے سیاسی بے یقینی کم ہوگی اوراس سے تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کی جانب بڑھیں گی ۔ جنہوں نے الیکشن لڑنا ہے وہ اب الیکشن کی تیاریاں کریں گے۔ جنہوں نے الیکشن نہیں لڑنا وہ سو بہانے ڈھونڈیں گے۔