
نواب شاہ میں آصف علی زرداری نے عہدیداران، کارکنان سے ملاقات. عام انتخابات کے حوالے سے تجاویز لیں۔
آصف زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عام انتخابات کیلئے ملک بھر میں موثر انتخابی مہم اور بہترین منشور کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
پاکستان پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اور ہم نے ہر دور میں ملک کو بحرانوں میں سنبھالا ہے۔







