پاکستانتازہ ترینسیاست

فرح گوگی کواپنے اثاثوں کا جواب دینا ہو گا، ن لیگ

پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ  نے کہا کہ  فرحت شہزادی کو فرح گوگی کہنے پر مجھے لیگل نوٹس بھیجا جس کا میں نے مناسب جواب دیا۔

عثمان بزدار کو اس بنیاد پر وزیراعلی نہیں بنایا گیا تھا کہ اس کے ہاں بجلی نہیں تھی، اصل میں بزدار کا تعلق فرح سے اور فرح کا تعلق بشری مانیکا سے تھا، عثمان بزدار کا احترام یے لیکن شہباز شریف کے سیٹ کیے گئے معیار برباد کر دیے گئے۔

فرح گوگی کے پہلے 95 کروڑ کے ظاہری اثاثے تھے جو 4 ارب 52 کروڑ ہو گئے،  اصل میں فرح گوگی کے غیر ظاہری اثاثوں میں 15 ہزار 300 فیصد اصل میں اضافہ ہوا۔

فرح گوگی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری مانیکا کی فرنٹ وومن تھیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے فرح گوگی اور اس کے خاوند کو بیرون ملک بھگا دیا۔

فرح گوگی کو واپس آنا چاہیے اور چیئرمین پی ٹی آئی کے بارے میں گواہی دینی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button