پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس (NHMP) سلطان علی خواجہ کی سنٹرل پولیس آفس آمد

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس سلطان علی خواجہ کی زیر صدارت اہم اجلاس

پنجاب پولیس اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے درمیان شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لئے ورکنگ ریلشن شپ کو مزید فروغ دینے پر اتفاق، صوبے کی تمام شاہرات پر ایکسل لوڈ مینجمنٹ کیلئے پی ایچ پی اور نیشنل ہائی ویز پولیس کا مشترکہ اقدامات کا فیصلہ

لاہور (خبر نگار ، کرائم رپورٹر )آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس (NHMP) سلطان علی خواجہ نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس سلطان علی خواجہ کو خوش آمدید کہا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس سلطان علی خواجہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی نیشنل ہائی ویز سنٹرل ریجن علی احمد صابر کیانی اور سی پی او / ڈی ایس پی، موٹر وے، منصور جاوید نے شرکت کی جبکہ پنجاب پولیس کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی راؤ عبدالکریم، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ، ڈی آئی جی پی ایچ پی ڈاکٹر اطہر وحید، سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) مستنصر فیروزنے اجلاس میں شرکت کی۔ دوران اجلاس پنجاب پولیس اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لئے درمیان ورکنگ ریلشن شپ کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔ صوبے کی تمام شاہرات پر ایکسل لوڈ مینجمنٹ کیلئے پی ایچ پی اور نیشنل ہائی ویز پولیس کا مشترکہ اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ دونوں ادارے شاہرات پر ہیوی لوڈ ٹریفک کی آمدورفت اور حادثات کی روک تھام کیلئے باہمی تعاون سے اقدامات کریں گے۔آئی جی پنجاب نے ایکسل لوڈ مینجمنٹ کیلئے پی ایچ پی، موٹر وے اور ٹریفک پولیس کے درمیان کوارڈینیشن مزید مضبوط اور موثر بنانے کی ہدایت دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس اور نیشنل ہائی ویز پولیس کے درمیان ورکنگ گروپ تشکیل دیں گے، سسٹم کو انٹرلنک کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ موٹرویز پولیس کے ورک کلچر اور اچھے اقدامات کو پنجاب پولیس میں لاگو کر رہے ہیں۔ ڈی آئی جی پی ایچ پی ڈاکٹر اطہر وحید نے اوور لوڈنگ کی روک تھام کیلئے جاری اقدامات بارے آگاہ کیا،
آئی جی نیشنل ہائی ویز سلطان علی خواجہ نے کہاکہ شاہرات پر پنجاب پولیس کے ساتھ مشترکہ اقدامات سے ایکسل لوڈ مینجمنٹ قوانین کے نفاذ میں بہتری آئے گی اور ہیوی لوڈ گاڑیوں کی ٹریفک مینجمنٹ مزید موثر ہوسکے گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آئی جی (NHMP) سلطان علی خواجہ کو سنٹرل پولیس آفس کے مختلف شعبوں کا وزٹ بھی کروایا۔ آئی جی (NHMP) سلطان علی خواجہ کو شہدا اور غازی والز، نو تعمیر شدہ آڈیٹوریم، جاری کورسز و دیگر اقدامات بارے آگاہ کیا،دورے کے اختتام پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور آئی جی (NHMP) سلطان علی خواجہ کے مابین سووینرز کا تبادلہ بھی کیا گیا،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button