تعلیمسٹی

سندھ ایگریکلچر یو نیورسٹی ٹنڈو جام کے پرو وا ئس چانسلر ڈاکٹر جان محمد مری کا ویٹر نری یونیو رسٹی لا ہور کا دورہ

لاہور (خبر نگار)سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈو جام کے پرو وا ئس چانسلر ڈاکٹر جان محمد مری نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ گذشتہ روز یونیورسٹی آف ویٹرنر ی اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کا دورہ کیا اور وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد سے ملا قات کی جس میں اُ نہو ں نے دو نو ں یونیورسٹیو ں کے درمیان ویٹر نری ایجو کیشن کے فرو غ اور تحقیقی اُمور میں آپسی تعاون کو بڑ ھا نے پر تبا دلہ خیال کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے ڈاکٹر جان محمد مری کو یونیورسٹی کی تعلیمی، تحقیقی، تر بیتی شارٹ ٹرم ٹریننگ پروگرامز، نیشنل و انٹر نیشنل فنڈنگ ایجنسیو ں سے حا صل کیئے تحقیقی پرا جیکٹس، کمیو نٹی سروسز اور قومی و بین ا لاقوا می تعلیمی ادرو ں کے ساتھ روا بط کے بارے میں تفصیلی بتا یا۔ اُ نہو ں نے بتا یا کہ یونیورسٹی نے کرو نا وبا ء کے دوران ٹیسٹنگ سروس دیں اور

اس کے علا وہ 2022 سیلاب کے دوران متا ثرہ علا قوں میں سیلاب متا ثرین کو امدای اشیا کے ساتھ ساتھ مو یشی پال حضرات کے جا نورو ں / مویشیو ں کو طبی سروسز مہیا کر کہ کمیو نٹی سروس اور انسا نیت کی شاندار مثال قا ئم کی۔ڈاکٹر جان محمد نے ویٹر نری یونیورسٹی کے معیار تعلیم اور تحقیق کی تعریف کی اور پاکستان میں لا ئیو سٹاک سیکٹر کی تر قی کے لیئے ادا کی گئی گرا ں قدرکا وشو ں کو بھی سرا ہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button