پاکستانسٹیکاروبار

لاہور چیمبر کی جانب سے پنجاب ون ونڈو آپریشن کا خیر مقدم

وزیراعلی پنجاب ، محکمہ انڈسٹریز کی خدمات قابل ستائش ہیں: کاشف انور

لاہور(خبر نگار)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر کے قیام پر پنجاب حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی اور وزیر صنعت ایس ایم تنویر کو خصوصی طور پر سراہا ہے جنہوں نے تاجر برادری کی سہولت کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا۔ کاشف انور نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن کے تحت 20 صوبائی اور وفاقی محکموں کی خدمات کو ایک ہی چھت کے نیچے یکجا کرنا تاجر برادری کے لیے بہت بڑا ریلیف ہے کیونکہ اس سے ان کے سرمائے اور وقت کی بچت ہوگی۔لاہور چیمبر کے صدر نے پنجاب انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کی انتھک کوششوں اور تاجر برادری کے بے مثال تعاون کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ون ونڈو آپریشن کاروباری عمل کو آسان اور صوبے میں کاروباری ماحول کو بہتر بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو اب مختلف سرکاری اداروں کی خدمات ایک ہی چھت تلے میسر آگئی ہیں۔ کاشف انور نے کہا کہ لاہور اور دیگر چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کافی عرصے سے یہ مطالبہ کر رہا تھا کہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ون ونڈو آپریشن ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ون ونڈو آپریشن نہ صرف غیر ملکیوں کی حوصلہ افزائی کرے گا بلکہ مقامی تاجروں کو بھی نئے منصوبوں میں سرمایہ لگانے کی ترغیب دے گا۔لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ سٹڈیز سے معلوم ہوا ہے کہ ان ممالک میں رجسٹرڈ کاروبار بڑھ رہے ہیں جہاں ون ونڈو سہولیات قائم ہیں۔کاشف انور نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک کا پہلا چیمبر ہے جس نے اپنے ممبران کے لیے ون ونڈو آپریشن شروع کیا ہے اور بہت سے وفاقی اور صوبائی محکمے ایک ہی چھت کے نیچے اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ پنجاب حکومت کے بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button