پاکستانسٹیکاروبار

لائسنس جاری کرنے کے لیے یونیورسٹیز، کالجز میں ٹریفک پولیس ڈیسک قائم کیے جائیں: کاشف انور

طلبہ کے خلاف مقدمات ختم کرنے کے لیے طریقہ کار وضع کرنا ہوگا: صدرلاہور چیمبر

لاہور(خبر نگار) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز سے اپیل کی ہے کہ وہ لاہور کی مختلف یونیورسٹیوں/کالجوں میں ٹریفک پولیس ڈیسک قائم کریں تاکہ طلباءآسانی سے اپنے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں۔لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے کہا کہ طلبہ کے خلاف مقدمات کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے ایک طریقہ کار بھی وضع کیا جانا چاہیے کیونکہ مجرمانہ ریکارڈ ان کے مستقبل کو تاریک بنا دے گا اور سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست دینا اور بیرون ملک سفر کرنا تقریباً ناممکن بنا دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ٹریفک رولز اور ریگولیشن پر عمل درآمد ضروری ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ چیزوں کا احسن طریقے سے انتظام کرنا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بجائے عارضی طور پر جرمانے میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، آگاہی مہم چلائی جا سکتی ہے اور ڈرائیونگ لائسنس کے اجراءکی سہولیات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔کاشف انور نے کہا کہ لاہور کی مختلف یونیورسٹیوں/کالجوں میں ٹریفک پولیس ڈیسک کا قیام طلباءاور متعلقہ کمیونٹی پر ایک بہت بڑا احسان ہو گا کیونکہ اس طرح یہ ڈیسک دیگر سروس سینٹرز کا بوجھ بانٹیں گے اور طلباءکو لائسنس کے ساتھ لائسنس حاصل کرنے کے قابل بنایا جائے گا۔ انہوں نے لاہور چیمبر میں ممبران اور عام لوگوں کو موثر خدمات فراہم کرنے میں ایل سی سی آئی اور لاہور پولیس کے درمیان تعاون کو بھی سراہا۔کاشف انور نے امید ظاہر کی کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز فوری ایکشن لیں گے اور نہ صرف لاہور کی مختلف یونیورسٹیوں/کالجوں میں ٹریفک پولیس ڈیسک قائم کرنے کا حکم دیں گے بلکہ طلباءکے خلاف لائسنس نہ ہونے پر قائم مقدمات ختم کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button