پاکستانجرم و سزاسٹی

سی سی پی لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

اجلاس میں دونوں ڈویژنز کی کارکردگی اورامن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا

بلال صدیق کمیانہ کی ایس ایچ اواعتزاز عارف اورانچارج (انویسٹی گیشن)باٹا پورصداقت علی کو شاباش، انعام دینے کا اعلان. ایس ایچ اوباٹاپور اعتزاز عارف اورانچارج (انویسٹی گیشن)باٹا پورصداقت علی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بلائنڈ مرڈر کیس میں مقتولہ عشرت سرور کے قاتل کو گرفتار کیا. بلال صدیق کمیانہ کی ایس ایچ اومناواں کو ناقص کارکردگی جبکہ ایس ایچ اوز کاہنہ، نشتر اور کوٹ لکھپت کومختلف شکایات پر سخت وارننگ

لاہور (خبر نگار ، کرائم رپورٹر) سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس آفس میں کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں دونوں ڈویژنز کی کارکردگی اور امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے ایس ایچ اواعتزاز عارف اورانچارج (انویسٹی گیشن)باٹا پورصداقت علی کو شاباش دی اور انعام دینے کا اعلان کیا۔ ایس ایچ اوباٹاپور اعتزاز عارف اورانچارج (انویسٹی گیشن)باٹا پورصداقت علی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بلائنڈ مرڈر کیس میں مقتولہ عشرت سرور کے قاتل کو گرفتار کیا ہے۔ بلال صدیق کمیانہ نے ایس ایچ اومناواں کو ناقص کارکردگی جبکہ ایس ایچ اوز کاہنہ، نشتر اور کوٹ لکھپت کومختلف شکایات پر سخت وارننگ دی۔انہوں نے ایس ڈی پی اوزکوڈاکوؤں اور اشتہاری مجرمان کو خود انٹیروگیشن کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مقدمہ میں کوئی بے گناہ گرفتار نہیں ہونا چاہئے۔ سی سی پی او لاہورنے ایس ایس پی(انوسٹی گیشن) کو نامعلوم ملزمان کیخلاف درج مقدمات کی تفتیش پرفوری فوکس کرنے، انوسٹی گیشن ٹیم کی راہنمائی اور فالو اپ کی ہدایت کی۔ بلال صدیق کمیانہ نے متعلقہ افسران کو چوری اور سنیچنگ کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی بھی ہدایت کی۔ سی سی پی او لاہورنے ایس ایچ اوز کو رات گئے لائسنس بنوانے کیلئے خدمت مراکز آنے والے شہریوں کی حفاظت کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہوسٹلز کے گردونواح میں موبائل سنیچنگ کی وارداتوں کی روک تھام یقینی بنائیں۔ بلال صدیق کمیانہ نے رابری، سنیچنگ، جھپٹہ، موٹر سائیکل چوری اور راہزنی کی وارداتوں پر قابو پانے کی تاکید کرتے ہوئے جھپٹے کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے اضافی نفری تعینات کرنے اور ڈولفن اسکواڈ کے ساتھ کوارڈینیشن بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے بارڈر بیلٹ پر منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جھپٹے کی وارداتوں میں ملوث کریمنلز کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کریمنلز،اشتہاری اور منشیات فروش پکڑیں،شناخت پریڈکے بعدریکوری بہتر بنائیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی لاہور پولیس کا اہم فریضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ماڈرن پولیسنگ سے کرائم کنٹرول میں مدد مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کے فرنٹ لائن سولجرزجرائم پیشہ عناصر کے خلاف دن رات بر سرِ پیکار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی دارالحکومت کی پولیس فورس ایک رول ماڈل ادارے کے طور پر کام کرے۔ ڈی آئی جی (آپریشنز)سید علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی (انوسٹی گیشن) عمران کشور، ایس ایس پی(ایڈمن)عاطف نذیر، ایس ایس پی(آپریشنز)سید علی رضا،ایس ایس پی (انوسٹی گیشن)انوش مسعود چوہدری، کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژنز کے ایس پیز، اے ایس پیز،سرکل افسران، ایس ایچ اوز، انچارجز(انوسٹی گیشن)بھی اجلاس میں شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button