انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینکھیل

آسٹریلوی وزیراعظم کا کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

تقریب میں دونوں ٹیموں کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف اور چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے بھی شرکت کی۔

آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے اس دورے میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے خاص کر میلبرن ٹیسٹ میں۔ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آسٹریلوی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

شان مسعود نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم سڈنی ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ بدھ کے روز سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button