
بلال صدیق کمیانہ کی متعلقہ پراسیکیوٹر ز سے مل کر چالان بروقت جمع کروانے کی ہدایت، پولیس افسران اپنا ڈیٹاپول کام سافٹ وئیر میں بروقت اپ ڈیٹ کروائیں. انویسٹی گیشن ونگ حصول ِانصاف میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے،مظلوم کی داد رسی کوالٹی انوسٹی گیشن سے ہی ممکن ہے۔ انوسٹی گیشن ونگ کے افسران و اہلکاران مقدمات کی تفتیش میرٹ، انصاف اور قانونی تقاضوں کے مطابق کریں۔سی سی پی اولاہور
لاہور(خبر نگار ، کرائم رپورٹر )کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہوربلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس آفس میں انویسٹی گیشن ونگ کے اعلیٰ افسران کا اہم اجلاس منعقد ہواجس میں زیرِ التواء روڈ سرٹیفکیٹس، بجلی چوری اور زیرِ تفتیش مقدمات کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او لاہورنے ڈویژنل ایس پیز کوزیر التواء روڈ سرٹیفکیٹس، بجلی چوری اورزیرِتفتیش مقدمات جلد سے جلد نمٹانے کے ساتھ ساتھ متعلقہ پراسیکیوٹر ز سے مل کر چالان بروقت جمع کروانے اور پولیس افسران کو اپنا ڈیٹاپول کام سافٹ وئیر میں اپ ڈیٹ کروانے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انویسٹی گیشن ونگ حصول ِانصاف میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ سی سی پی او لاہورنے ڈویژنل ایس پیز کو ڈی ایس پیز اور انچارج(انوسٹی گیشن) سے باقاعدگی سے میٹنگزکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انوسٹی گیشن ونگ کے افسران و اہلکاران مقدمات کی تفتیش میرٹ، انصاف اور قانونی تقاضوں کے مطابق کریں۔انہوں نے کہا کہ مظلوم کی داد رسی کوالٹی انوسٹی گیشن سے ہی ممکن ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ افسران محنت، جذبے اور لگن سے عوامی خدمت کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہاکہ عوام کو ریلیف کی فراہمی لاہور پولیس کا اہم فریضہ ہے۔
اجلاس میں ڈی آئی جی(آپریشنز)سید علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی(انوسٹی گیشن)عمران کشور، ایس ایس پی(آپریشنز)سید علی رضا، ایس ایس پی(انوسٹی گیشن) انوش مسعود چوہدری اورڈویژنل ایس پیز (انوسٹی گیشن)نے شرکت کی۔







