
واقعہ پرانی سبزی منڈے کے قریب بلوچ پاڑہ میں پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے کے دوران باپ نے بیٹے کے سر پر وزنی چیز مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
ایس ایچ او پی آئی بی کالونی فیصل گل نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ملزم منور نے اپنے بیٹے 30 سالہ آصف کے سر پر کوئی وزنی چیز مار کر اسے شدید زخمی کردیا تھا۔
فیصل گل کے مطابق ملزم باپ فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔







