پاکستانتازہ ترینسیاست

نواز شریف، مریم، شہباز شریف، زرداری، بلاول کو الیکشن میں سبقت حاصل

ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور بتدریج نتائج موصول ہورہے ہیں، سیاسی جماعتوں کے سربراہان نواز شریف، مریم نواز، آصف زرداری، بلاول اور دیگر کو سبقت حاصل ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آگے ہیں اور پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار یاسمین راشد دوسرے نمبر پر ہیں۔

نواب شاہ این اے 207 سے آصف زرداری ووٹ لے کر آگے ہیں جب کہ آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر ہے۔

فیصل آباد سے این اے 100 میں ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ کو برتری حاصل ہے۔ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-242 میں مصطفیٰ کمال کو برتری حاصل ہے۔

لاہور این 118 کے سے حمزہ شہباز کو برتری حاصل ہے اور شہباز شریف، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کو اپنے مدمقابل امیدواروں پر برتری حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button