پاکستانجرم و سزاسٹی

بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک کے 59 افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد و کیش انعامات سے نوازا

لاہور (خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کو کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا ہے۔ سنٹرل پولیس آفس میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب سجائی گئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک کے 59 افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد و کیش انعامات سے نوازا، ایوارڈز حاصل کرنے والوں میں سیالکوٹ کے 28،جھنگ 04 حافظ آباد 02، چنیوٹ کے 02، راولپنڈی کے 10، وہاڑی کے 03، ملتان 03، خانیوال 02، ڈی جی خان کے 02 جبکہ میانوالی کا 01 افسران و اہلکاروں کو انعامات سے نوازا گیا، ان بہادر افسران و اہلکاروں نے آرگنائزڈ کرائم، منشیات فروشی کے خاتمے، شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران و اہلکاروں کو مزید تندہی سے فرائض ادائیگی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جرائم اور شرپسند عناصر کی سرکوبی کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں منشیات کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز کئے جائیں۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو ذیشان اصغر، اے آئی جی ڈسپلن شائستہ ندیم، اے آئی جی ویلفیئر ساجد کھوکھر اور اے آئی جی ایڈمن ڈاکٹر محمد رضوان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button