انٹر نیشنلتازہ ترین
کن ممالک میں آج رمضان کا چاند نظر آنے کا امکان ہے

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور کینیڈا میں طے شدہ مسلم کیلنڈر پر چلنے والے کئی سینٹرز کل یعنی 11 مارچ بروز پیر کو پہلا روزہ رکھنے کا اعلان کرچکے ہیں۔
امریکا اور کینیڈا میں مختلف مسلم تنظیمیں چاند دیکھنے کا اہتمام کرتی ہیں اور اس کا باقاعدہ اعلان مساجد سے کرایا جاتا ہے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی چاند دیکھنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔







