پاکستانتازہ ترینکھیل

پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

ڈبلن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

آئرلینڈ نے جیت کیلئے 179 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے 17 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بابر اعظم نے 75 اور محمد رضوان نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

لورکن ٹکر نے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اینڈی بیلبرین 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

5 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button