
پاکستان میں دو کڑور سے زائد افراد ہائی بلڈ پریشر کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ ایم ایس گلب دیوی. واک کا مقصد عوام میں بلڈ پریشر کے بارے میں شعور بیدار کرنا ہے،حامد حسن ایم ایس گلاب دیوی اسپتال
لاہور (خبر نگار) ہائی بلڈ پریشر کے عالمی دن کے موقع پر گلاب دیوی اسپتال میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا
ایم ایس گلاب دیوی اسپتال پروفیسر ڈاکٹر حامد حسین نے واک کی قیادت کی.
بلڈ پریشر کی آگاہی واک میں ڈاکٹرز، نرسنگ اور پیرامیڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی
واک کا مقصد عوام میں بلڈ پریشر کے بارے میں شعور بیدار کرنا ہے،حامد حسن ایم ایس گلاب دیوی اسپتال کا کہنا تھا کہ
بلڈ پریشر جان لیوا مرض ہے جس کو مریض سنجیدہ نہیں لیتے، ایم ایس گلاب دیوی ہسپتال نے مزید کہا کہ
ہائی بلڈ پریشر کی بیماری کی وجہ سے دماغ کی شریان پھٹنے ۔دل کے امراض ۔گردوں کی بیماری اور فالج کا مرض لاحق ھو سکتا ھے جو کہ جان لیوا بھی ثابت ھو سکتا ھے ،حامد حسن نے کہا کہ
پاکستان میں دو کڑور سے زائد افراد ہائی بلڈ پریشر کی بیماری میں مبتلا ہیں
دنیا بھر میں سالانہ ایک لاکھ افراد ہائی بلڈ پریشر کی بیماری کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ،
ہائی بلڈ پریشر کے مرض سے بچنے کے لیئے سادہ طرز زندگی اپنانے ،مرغن غذاؤں سے پرہیز اور ورزش کو معمولات زندگی کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے ،
اگر آپ بلڈ پریشر کی بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں تو اپنا طبی معائنہ کروائیں اور ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ادویات کا استعمال کریں ۔
آگاہی واک کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔
آگاہی واک میں ماہر ڈاکٹرز پروفیسر ڈاکٹر عمران ہاشمی پروفیسر وسیم شفقت ۔پروفیسر ڈاکٹر ظہیر اختر اور نرسز پیرامیڈیکل سٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی