
سوشل موبلائزر کو کمیونیکیشن، رہنمائی کے ہنر، اور بنیادی خاندانی منصوبہ بندی کے متعلق تربیت کی فراہمی
تربیتی پروگرام کے تحت محکمہ بہبودِ آبادی اور محکمہ صحت کے ملازمین کی تربیتی پر گرامکامیابی سے پانچ اضلاع میں جاری
لاہور(خبر نگار)محکمہ بہبودِ آبادی اور ٹی سی آئی گرین سٹار کے تعاون سے لاہور محکمہ بہبودِ آبادی کے فیلڈ سٹاف کی ٹریننگ کا اہتمام کیا جس میں سوشل موبلائزر کو کمیونیکیشن، رہنمائی کے ہنر، اور بنیادی خاندانی منصوبہ بندی کے متعلق معلومات پر تربیت دی گئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مظہر اقبال نے شرکت کی اور تربیتی پروگرام کے شرکاء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مظہر اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ محکمہ بہبودِ آبادی اور ٹی سی آئی گرین سٹار کا تعاون لاہور سمیت صوبے بھر کے تمام اضلاع میں خاندانی منصوبہ بندی کی آگاہی پھیلانے اور اس کے اہداف کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔ ٹی سی آئی گرین سٹار کے تربیتی پروگرام کے تحت محکمہ بہبودِ آبادی اور محکمہ صحت کے ملازمین کی تربیت کا کام پنجاب کے باقی پانچ اضلاع میں بھی جاری ہے جن میں راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرنوالہ، ملتان، اور خانیوال شامل ہیں۔
Can you be more specific about the content of your article? After reading it, I still have some doubts. Hope you can help me.
Thank you for your sharing. I am worried that I lack creative ideas. It is your article that makes me full of hope. Thank you. But, I have a question, can you help me?