سٹیسیاست

صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کا کوتھم کالج جوہر ٹاؤن لاہور کا دورہ

کوتھم کالج جوہر ٹاؤن کی بین الاقوامی سطح پر پہچان قابل فخر ہے رمیش سنگھ اروڑہ

لاہور (خبر نگار) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے گزشتہ روز کوتھم کالج جوہر ٹاؤن لاہور کا دورہ کیا۔ کوتھم فیکلٹی کی جانب سے انکا پرتپاک استقبال کیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر کوتھم میاں شاہد محمود نے صوبائی وزیر کوادارے بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر انسانی حقوق نے کوتھم کالج کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کوتھم کالج جوہر ٹاؤن کی بین الاقوامی سطح پر پہچان قابل فخر ہے جبکہ کوتھم کالج کی سیاحت میں خدمات بھی قابلِ ستائش ہیں۔ صوبائی وزیر انسانی حقوق نے مزید کہا کہ نوجوان خصوصاً خواتین کا پروفیشنل کورسز میں آنا خوش آئند ہے۔ وزیراعلی پنجاب خواہاں ہیں کہ خواتین کو ہر میدان میں آگے لایا جائے تاہم مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق یوتھ کو بااختیار بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ صوبائی وزیر کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر کوتھم میاں شاہد محمود کی جانب سے سوینئئر بھی پیش کیا گیا۔اس موقع پر شیف ٹیپو عمران، سید محسن، کمپیس منجیر، ظہیر چوہدری سمیت دیگر موجود تھے ۔

2 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button