انٹر نیشنلتازہ ترینکھیل
ویسٹ انڈیز نے امریکا کو 9 وکٹ سے ہرادیا

برج ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر امریکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ امریکی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 128 رنز بناکر 20 ویں اوور میں آل آؤٹ ہوگئی۔
اینڈریز گوس نے 29 رنز، نتیش کمار 20، ملند کمار 19 اور شیڈلی وین شاک وک نے 18 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کے راسٹن چیز اور آندرے رسل نے 3،3 اور الزاری جوزف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ویسٹ انڈیز نے ہدف 11 ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا اور صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 129 رنز بناکر کامیابی حاصل کرلی۔







