انٹر نیشنلتازہ ترینکھیل
ٹی 20 ورلڈ کپ: نئی تاریخ رقم، ایک دن میں 2 ہیٹ ٹرکس

ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے فاسٹ بولر کرس جورڈن اور آسٹریلیا کے بولر پیٹ کمنز نے ایک ہی دن میں ہیٹ ٹرکس کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ انگلش بولر کرس جورڈن نے 23 جون کو برج ٹاؤن میں امریکا کے خلاف ہیٹ ٹرک بنائی۔
دوسری جانب آسٹریلیا کے افغانستان کے خلاف میچ میں بولر پیٹ کمنز نے ہیٹ کا کارنامہ انجام دیا۔ پیٹ کمنز نے میچ کے 18 ویں اوور کی آخری بال پر افغان کپتان راشد خان کی وکٹ لی۔ آخری یعنی 20 ویں اوور کی پہلی بال پر کریم جنت اور دوسری بال پر گلبدین نائب کو آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک کی۔
پیٹ کمنز نے مسلسل دو میچز میں ہیٹ ٹرک کرنے کا منفرد اعزاز بھی اپنے نام کیا۔







