پاکستانسٹیسیاستصحت

صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقد

خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج و معالجہ کا تفصیلی جائزہ لیا

سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو کوئی مشکل نہیں آنی چاہئے۔ خواجہ سلمان رفیق کسی سرکاری ہسپتال میں پرچی کاونٹر بند نہیں ہونا چاہئے۔ علی جان خان او پی ڈیز میں وائس چانسلرز، پرنسپلز اور ایم ایس حضرات کے خود بیٹھنے سے اچھا تاثر پیدا ہوا ۔ سیکرٹری صحت
لاہور (خبر نگار) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج و معالجہ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ تمام وائس چانسلرز، پرنسپلز اور ایم ایس حضرات نے اس حوالہ سے بریفننگ دی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں معمول کے مطابق مریضوں کے علاج و معالجہ کو یقینی بنانے پر وائس چانسلرز، پرنسپلز، ایم حضرات، ڈاکٹرز اور نرسز شاباش کی مستحق ہیں۔ تمام سرکاری ہسپتالوں کے او پی ڈیز میں وائس چانسلرز، پرنسپلز اور ایم ایس حضرات بذاتِ خود فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ تمام وائس چانسلرز، پرنسپلز اور ایم ایس حضرات کی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو کوئی مشکل نہیں آنی چاہئے۔ سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا بنیادی مقصد ہی عوام کو مزید سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اداروں کو میرٹ پر چلانے اور عزت دینے سے پاکستان کامیاب ہوگا۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہتر کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ ملک اور معاشرہ کسی بگاڑ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ وائس چانسلرز، پرنسپلز اور ایم ایس حضرات لیڈرز کا کردار ادا کریں۔سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے اس موقع پر کہا کہ کسی سرکاری ہسپتال میں پرچی کاونٹر بند نہیں ہونا چاہئے۔ او پی ڈیز میں وائس چانسلرز، پرنسپلز اور ایم ایس حضرات کے خود بیٹھنے سے اچھا تاثر پیدا ہوا ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ سید واجد علی شاہ، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق، سی ای او پی ایچ ایم سی ڈاکٹر علی رزاق اور ڈپٹی سیکرٹری ولید بیگ نے شرکت کی۔وڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے سپیشل سیکرٹری راجہ منصور اور ایڈیشنل سیکرٹری زاہدہ اظہر، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل، وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ظفر چوہدری، وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر عمر، وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محناز خاکوانی، پرنسپل جنرل ہسپتال پروفیسر سردار محمد الفرید ظفر، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر سید اصغر نقی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ نیورو سائنسز پروفیسر آصف بشیر و دیگر تمام پرنسپلز اور ایم ایس حضرات نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button