سٹیکاروبار

آڑھتیوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرتا رہوں گا۔ میاں فیصل مجید

پاکستان بہترین آم ایکسپورٹ کررہا ، آڑو ، خوبانی ، لیچی کی برآمد اولین ترجیح ۔ صدر فریش فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوی ایشن 

لاہور (نفیس ملک ) مرکزی صدر فریش فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر میاں فیصل مجید نے کہا ہے کہ آڑھتیوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرتا رہوں گا پاکستان بہترین آم ایکسپورٹ کر رہا ہے اسکے علاوہ آڑو، خوبانی اور لیچی بھی برآمد بھی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے وہ گزشتہ روز ’’ روزنامہ قوت ‘‘ سے خصوصی بات چیت کر رہے تھے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ محکمہ زراعت اور مارکیٹ کمیٹی سے آڑھتیوں کے مسائل پر بات چیت جاری ہے امید ہے کہ بہت جلد یہ مسائل بھی حل ہوجائیں گے ۔ میاں فیصل مجید نے منڈی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید کہاکہ متعلقہ محکمہ منڈی کوشفٹ کرنے کے لئے مناسب جگہ کی تلاش میں ہے انشاءاللہ بہت جلد منڈی کے لئے بہترین جگہ کا انتخاب کر لیا جائے گا یہ اسلئے کر رہے ہیں کہ یہاں پر زمیندار ، آڑھتی اور عام صارف کو کسی بھی قسم کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے مزید کہاکہ زمیندار کو اپنی فصل منڈی تک پہنچانے کے لئے ٹرانسپورٹروں کو بھی سہولیات فراہم کر رہے ہیں تاکہ تازہ سبزیاں اور پھل عام صارف تک بروقت پہنچائے جا سکیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button