پاکستانسٹیسیاستصحت

حکومت اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان ہڑتال کے معاملہ میں ڈیڈ لاک

دربدر مریضوں کی ینگ ڈاکٹرز سمیت حکومت کو اجتماعی بددعائیں

سینئر پروفیسر کو  بٹھا کر آوٹ ڈورز چلانے کی کاوش بھی ناکام ہوگئی ری ویمپنگ میں کرپشن کا آڈٹ کیا جائے،سنٹرل پرچیز کے نام پر سارا بجٹ سیکریٹری صحت کے نام کردیا گیا۔ڈاکٹر شعیب نیازی

لاہور (خبرنگار) حکومت اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان ہڑتال کے معاملہ میں ڈیڈ لاک ختم نہ ہوسکا جسکے باعث پنجاب بھر کے آوٹ ڈورز کے بندش جاری ہے اور ہزاروں مریض روزانہ ہسپتالوں میں دھکے کھارہے ہیں اور حکومت سمیت ینگ ڈاکٹرز کو اجتماعی بددعائیں دے رہےہیں حکومت کی جانب سے سینئر پروفیسر کو آوٹ ڈورز میں بٹھا کر آوٹ ڈورز چلانے کی کاوش بھی ناکام ہوگئی اور صوبائی دارالحکومت کے تمام ہسپتالوں کے آوٹ ڈور گزشتہ روز بھی بند رہے دوسری جانب وائے ڈی اے نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک وزیر نے کہا کہ میں نے پہلے بھی وائے ڈی اے کی ہڑتال ناکام کروائی،سنٹرل پرچیز کے نام پر سارا بجٹ سیکریٹری صحت کے نام کردیا گیا تفصیلات کے مطابق حکومت اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان ہڑتال کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے جسکے باعث صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بھر کے ہسپتالوں کے آوٹ ڈورز کی بندش جاری ہے جسکی وجہ سے روزانہ ہزاروں مریض ذلیل وخوار ہورہے ہیں اور آپریشن لسٹیں ملتوی ہورہی اور ہسپتالوں میں شدید بیمارمریض اس تمام صورتحال پر ینگ ڈاکٹرز سمیت حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیںآوٹ ڈورز مسلسل بند ہونے کے باعث حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹرز کو بٹھا کر آوٹ ڈور چلانے کی ایک کوشش کی گئی جو کہ مکمل طورناکام رہی دوسری جانب وائے ڈے اے کے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی نے الزام عائد کیا ہے کہ سنٹرل پرچیز کے نام پر سارے کا سارابجٹ سیکرٹری صحت نے اپنے نام کر لیا ہے اور 90ارب روپے ری ویمپنگ میں جھونک دئے گئے ایک وزیر دعوی کرتے ہیں کہ انہوں نے پہلے بھی ہڑتال ناکام کروائی انہوں نے کہاکہ تین ماہ سے حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے انتخابی وعدے پورے کرے ۔وزیراعلی پنجاب نے شعبہ صحت کی کمزور ٹیم بنائی،اور آج ساہیوال اور خانیوال جیسے واقعات پیش آنے لگے، ڈاکٹر شعیب نیازی کا کہنا تھا کہ ساہیوال میں پرانی کیبلز سے آگ لگی، ملبہ ڈاکٹرز پر ڈالا گیا،۔خانیوال میں جس انجکشن سے بچے مرے، اسکو مارکیٹ سے اٹھایا گیا، اساتذہ، پروفیسرز کو دوران ڈیوٹی ہتھکڑیاں لگائی گئیں، وزیراعلی کو مشورہ دینے والے انکی بدنامی کا باعث بن رہے، ہمارے ڈاکٹرز نے مجبور کیا گھٹن زیادہ ماحول میں کام نہیں کریں گے، انہوں نے کہاکہ پولیس کی ہزاروں کی نفری آج اسپتالوں میں تعینات کی گئی،ڈی ایس پی، ایس پی پرچی کاونٹر پر بیٹھے رہے،آج ایم ایس، پروفیسر، وائس چانسلر، پرنسپل او پی ڈی چلانے نہ آئے،ڈاکٹر شعیب نیازی
نے مزید کہا کہ ساہیوال واقعے کی غیر جانبدار انکوائری کروائی جائے،ری ویمپنگ میں کرپشن کا آڈٹ کیا جائے، ہم حکومت سے مزاکرات چاہتے ہیں، ڈاکٹر شعیب نیازی کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی ٹیم انہیں بدنام کروارہی ہے،اسپتالوں کے خراب حالات وزیراعلی پنجاب کی وجہ سے  ہیں ۔

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button