انٹر نیشنلتازہ ترینسیاست

مالیاتی اور بینکنگ سیکٹرز پر سے عالمی پابندیاں جلد ہٹ جائیں گی، طالبان

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ مختلف ممالک کے نمائندوں نے افغانستان کے مالیاتی اور بینکنگ سیکٹرز پر عائد عالمی پابندیوں کو ہٹانے کی حمایت کی ہے۔

روس نے بھی اشارہ دیا ہے کہ طالبان پر سے پابندیاں ہٹا سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ افغانستان کی صورت حال پر قطر میں پہلی بار کسی بھی عالمی کانفرنس میں شرکت کی۔

طالبان نے افغان سول سوسائیٹی کی خواتین کی کانفرنس میں شرکت پر پابندی کی صورت میں ہی کانفرنس میں شرکت کی شرط رکھی تھی۔

اقوام متحدہ کے حکام نے تصدیق کی ہے اس کانفرنس میں 30 سے زائد ممالک کے خصوصی ایلچی بھی شریک تھے۔

اس کانفرنس میں افغانستان میں خواتین کے مسائل جیسے تعلیم اور ملازمتوں پر پابندی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button