انٹر نیشنلتازہ ترین

بھارت: بارشوں سے سیلابی صورتحال، 11 افراد ہلاک

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سرکاری سطح پر جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت کی گنجان آباد ریاست اترپردیش میں  بارش سے 24 گھنٹوں کے دوران 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

ریاستی ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے بیان میں کہا کہ شمال مشرقی ریاست آسام میں گزشتہ روز 2 افراد ہلاک ہوگئے اور 19 اضلاع میں 6 لاکھ سے زائد افراد بارش سے متاثر ہوگئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ آسام کے کازیرنگا نیشنل پارک میں 2 ہزار 200 جنگلی حیات یا اس کی دو تہائی آبادی موجود ہے۔

بھارتی خبرایجنسی کو مقامی شہری فیض الاسلام نے بتایا کہ سیلاب اب میرے گھر میں بھی داخل ہوگیا ہے، پانی سے فصلیں بھی تباہ ہوگئی ہیں

بھارت کے محکمہ موسمیات کے مطابق مذکورہ خطے میں اگلے تین دنوں تک مزید بارش کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button