
محکمہ خواتین اور بچوں کوصحت کی معیاری خدمات تک رسائی اورخاندانی منصوبہ بندی کے طریقوں کے بارے میں آگاہی فراہم کررہا ہے. مفت کنٹرا سیپٹیو ادویات کی تقسیم،خاندانی منصوبہ بندی کی مشاورت، غذائیت اور حفظان صحت کے بارے میں کمیونٹی کی بنیاد پر آگاہی مہم مذید تیز. چھوٹاخاندان خوشحال پاکستان نعرہ لوگوں کی زندگی میں اہمیت اختیار کر چکا ہے جس کی مثال کنٹرا سیپٹیو ادویات کی شرح میں اضافہ ہے
لاہور(خبر نگار) پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل ثمن رائے نے کہا ہے کہ خوشی کی بات ایپ ” حکومت کا ایک نہایت اہم قدم ہے، جس کا مقصد صوبے میں ماں اور بچے کی صحت کے نتائج کو بہتر بنانا ہے۔ صحت کی معیاری خدمات تک رسائی کو بڑھا کر اور خاندانی منصوبہ بندی کو فروغ دے کر اس سے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا رہے ہیں۔ اس ایپ کا مقصد ماں اور بچوں کی اموات کی شرح کو کم کرنا اور صوبے میں صحت کے مجموعی نتائج کو بہتر بناکرپنجاب میں ماں اور بچے کی شرح اموات کو کم کرنا، خواتین اور بچوں کے لیے صحت کی معیاری خدمات تک رسائی کو بہتر بنانا، خاندانی منصوبہ بندی کے طریقوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ پنجاب کے 10 اضلاع کی یونین کونسلوں میں واقع گاؤں میں، زچہ و بچہ کی صحت کے مراکز کا قیام، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور مرد ہیلتھ ورکرز کی تربیت اس پروگرام کا حصہ ہیں۔صحت کی دیکھ بھال کی مفت خدمات کی فراہمی، بشمول قبل از پیدائش کی دیکھ بھال، ترسیل کی خدمات، اور بعد از پیدائش کی دیکھ بھال، مفت کنٹرا سیپٹیو ادویات کی تقسیم اور خاندانی منصوبہ بندی کی مشاورت، ماں اور بچے کی صحت، غذائیت اور حفظان صحت کے بارے میں کمیونٹی کی بنیاد پر آگاہی مہم کو مذید تیز کر دیا گیا ہے۔جس کے متوقع نتائج میں زچگی کی شرح اموات میں کمی، بچوں کی شرح اموات میں کمی، کنٹرا سیپٹیو ادویات کی شرح میں اضافہ، قبل از پیدائش کی دیکھ بھال اورڈیلیوری خدمات کی کوریج میں بہتری آئی ہے۔