انٹر ٹینمنٹپاکستانتازہ ترین

جشنِ آزادی پر فلم "ویلکم ٹو پنجاب” کا شاندار پریمیئر، معروف فنکاروں کی بھرپور شرکت

لاہور: جشنِ آزادی کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم "ویلکم ٹو پنجاب” کا شاندار اور رنگا رنگ پریمیئر لاہور کے مقامی سینما میں منعقد ہوا، جس میں شوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے شرکت کی۔

پریمیئر میں فلم کی مرکزی کاسٹ عادی خان اور زارا حیات کے ساتھ افتخار ٹھاکر، قیصر پیا، خاور خان، شاہزیب مرزا، اچھی خان، ممتاز بیگم، سینئر ڈائریکٹر سید نور، صفدر ملک، پرویز کلیم، مسعود بٹ، میرا، لیلیٰ، سہیل ملک، التمش بٹ، شاہد رانا، جاوید رضا، ذیڈ اے زلفی، فریحہ جبیں، سوہانا راجپوت، طلعت شاہ، صدف راجپوت، ممتاز شبیر، فاروق بٹ اور دیگر فنکار موجود تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر سید نور نے کہا کہ شہزاد رفیق اور صفدر ملک نے شاندار فلم بنائی ہے اور وہ ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ فلم کے ہدایتکار و مصنف شہزاد رفیق کا کہنا تھا کہ "ویلکم ٹو پنجاب” میں بین الصوبائی ہم آہنگی کو اجاگر کیا گیا ہے، اور پروڈیوسر صفدر ملک نے مکمل اعتماد کے ساتھ اس منصوبے کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کاسٹ کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔

شہزاد رفیق نے مزید کہا کہ فلم اب عوام کی امانت ہے اور امید ہے کہ سینما گھروں میں شائقین اس کا بھرپور لطف اٹھائیں گے۔ پروڈیوسر صفدر ملک کے مطابق فلم کی ٹیم—جس میں جاوید شیخ، بشریٰ انصاری، ساجد حسن، فردوس جمال، یاسر نواز، عدنان صدیقی اور گوشی خان شامل ہیں—نے بے مثال محنت کی ہے۔ ممتاز بیگم نے اسے ایک معیاری اور بہترین پاکستانی فلم قرار دیا۔

20 Comments

  1. kinggamebio – Kinggamebio: Top Philippines Slot Online & Casino Games. Experience easy Kinggamebio login, register today, and enjoy our official app download for the best gaming experience.Experience the premier Philippines slot online and casino games at Kinggamebio. Enjoy easy Kinggamebio login, fast register, and our official app download for the ultimate gaming experience. Join today! visit: kinggamebio

buscandolaverdad.es کو جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button