انٹر ٹینمنٹانٹر نیشنل
ایلکس گبنی کا دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

مذکورہ دستاویزی فلم امریکی پروڈکشن کمپنی ’Jigsaw Productions‘ کے بینر تلے بنائی جارہی ہے جس کی شوٹنگ کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے۔
ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس خبر پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے اس فلم کو’ہٹ‘ قرار دے دیا۔
فلم کے پروڈیوسر نے اپنے پیغام میں کہا کہ اب ایلون مسک کی ایک سخت تصویر پیش کرنے کا لمحہ ہے، جو بلاشبہ ہمارے وقت کی سب سے زیادہ بااثر شخصیات میں سے ایک ہیں۔ تاہم ایلون مسک کا کہنا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ آنے والی دستاویزی فلم ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
ہالی ووڈ کے ہدایتکار نے اس فلم کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کئی ماہ پہلے ہی کردیا گیا تھا اور وہ کچھ عرصے سے اس فلم پر کام کر رہے ہیں جس کیلئے وہ کافی پُرجوش بھی ہیں۔







