
عمران خان اپنے قتل کے بارے میں ایک نیا سازشی بیانیہ بنا رہے ہیں
مریم اورنگزیب کے ہمراہ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ امریکی سازش کا بیانیہ بنانے والے اب اس میں مدد کے لیے بیرونی طور پر شکایت کر رہے ہیں، تحریک انصاف کا منفی رویہ سب کے سامنے ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان نے غیرآئینی طور پر قومی اسمبلی توڑی لیکن ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئینی طریقے سے لائی گئی، حکومت کے خاتمے کے بعد ہر مقام پر غیرقانونی اقدام اٹھایا جبکہ سپریم کورٹ نے مداخلت کر کے آئین کو بچایا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک مایوس آدمی ہے اور پر تشدد کارروائیوں پر یقین رکھتے ہیں، عمران خان مسلسل حقائق کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ مسائل کے حل کے لیے جامع مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں تاہم عام انتخابات اکتوبر میں ہوں گے۔







