خاتون کی آڑ لے کر گھروں میں وارداتیں کرنے والا 3 رکنی گروہ گرفتار
منظم گروہ کی گرفتاری کا آپریشن سیف سٹی کیمروں سے مانیٹر کیا گیا 15 کی کال پر ڈولفن ستوکتلہ نے فوری رسپانس کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا سیف سٹیز کیمرے کرائم کنٹرول میں بھرپور معاونت کر رہے ہیں، ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا
پنجاب سیف سٹیز کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی آڑ لے کر گھروں میں وارداتیں کرنے والا 3 رکنی گروہ کو گرفتارکرلیا۔ڈولفن 369 ٹیم نے پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی میں خاتون سمیت گروہ کو واردات کرتے گرفتار کیا۔تفصیلات کے مطابق15ایمرجنسی نمبر پرڈکیتی کی کال موصول ہوئی جس پرنائٹ پٹرولنگ پرموجود ایس پی حنان نے فوری کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے۔ڈولفن ستوکتلہ نے فوری رسپانس کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔گروہ خاتون گھروں پر دستک دیتی اوردروازہ کھلتے ہی ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کی زور پر واردات کرتے تھے۔ڈولفن ٹیم نے ملزمان سے تلاشی کی دوران اسلحہ اورخاتون کے ہینڈ بیگ سے پستول بھی برآمد کر لیا۔منظم گروہ کی گرفتاری کا آپریشن ایس پی حنان نائٹ پٹرولنگ نے سیف سٹی کیمروں سے مانیٹر بھی کیا۔ ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا کا کہنا تھا کہ ڈولفن ٹیم نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان ساجدہ بی بی، راشد،عدیل کوگرفتار کرتے ہوئے مزید تفتیش کے لیے تھانہ ستو کتلہ کے حوالے کر دیا گیا۔پنجاب سیف سٹیز کیمرے کرائم کنٹرول میں بھرپور معاونت کر رہے ہیں۔