جرم و سزاسٹی

پنجاب پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا سلسلہ جاری، 22 لیگل انسپکٹرز کی ڈی ایس پی اور47سینئر کلرکس کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی

آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جیز نے ترقی پانے والے افسران کو ڈی ایس پی کے عہدوں کے رینک لگائے۔

پولیس شہداء اور غازیوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد،10 شہداء کی فیملیز کو گولڈ جبکہ 10 غازیوں کو سلور میڈلز سے نوازا۔

آئی جی پنجاب نے دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی پر97 افسران و اہلکاروں کو تقریبا 31 لاکھ روپے کیش اور تعریفی اسناد سے نوازا۔

انسپکٹرز حسین فاروق، خدا بخش، ابرار حیدر، سردار محمد افضل کو فی کس 30 ہزار نقد اور سی سی ون دئیے گئے۔

لاہور (خبرنگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں کانسٹیبل سے ڈی ایس پی رینک تک محکمانہ ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے او ر اسی سلسلے میں 22 لیگل انسپکٹرز کی ڈی ایس پی کے عہدوں پر جبکہ 47سینئر کلرکس کو اسسٹنٹ کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دے دی گئی ہے ۔آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے لیگل انسپکٹرز کو دفتر مدعو کیا اور سینئر افسران کے ہمران ڈی ایس پی کے عہدوں کے رینک لگاکر عزت افزائی کی ۔ ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے اسسٹنٹ کے عہدے پرترقی پانے والے سینئر کلرکس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیاہے۔ آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی عزت اور انسانیت کی خدمت کو نصب العین بنائیں تاکہ دنیا و آخرت دونوں میں کامیابی حاصل کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ ان پروموشنز کا مقصد کسی کو صرف ذاتی فائدہ پہنچانا ہرگز نہیں بلکہ ملازمین میں خدمت خلق اور وطن عزیز کے تحفظ کے ولولے کو اجاگر کرنا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سنٹرل پولیس آفس ، رینجز، اضلاع اور تمام یونٹس میں 10 اپریل سے محکمانہ پروموشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو رہا ہے جس کے دوران ترقی کے اہل باقی افسران واہلکاروں کو میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق ترقیاں دی جائیں گی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے انکے ہمدرد و مددگار بن کر خدمت خلق سے دعائیں حاصل کریں۔ انہوں نے تاکید کی کہ بیواؤں اور یتیموں کے مسائل کے ازالے کو اولین مقصد سمجھتے ہوئے انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ آئی جی پنجاب نے محکمانہ ترقیو ں کے حوالے سے فورس کے نام خصوصی پیغام میں بھی ہدایات جاری کیں ۔
پنجاب پولیس کی جانب سے شہدائے پولیس اور غازیوں کی لازوال خدمات کے اعتراف میں میڈلز سے عزت افزائی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اسی سلسلے میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب نے 10پولیس شہداء کی فیملیز کو گولڈ جبکہ 10 غازیوں کو سلور میڈلز سے نوازا۔جن شہداء کی فیملیز کو گولڈ میڈلز دئیے گئے ان میں سب انسپکٹرز تجمل حسین، طاہر اشفاق،غلام جعفر ،اے ایس آئی محمد اکرم ، ہیڈ کانسٹیبل محمد سرور، کانسٹیبلان وقاص علی، عمار حسین، محمد عرفان اور محمد آصف کی فیملیز شامل تھیں ، سلور میڈل حاصل کرنے والے غازیوں میںڈی ایس پی کاشف ڈوگر، انسپکٹر عرفان اکبر، سب انسپکٹر فاروقِ اعظم، ہیڈ کانسٹیبل محمد عباس، کانسٹیبلان اشفاق احمد، نوید احمد، سیف اللہ ، یاسر جمیل ، محمد نصیراور محمد طاہرشامل تھے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں اور خدمات کے اعتراف میں محکمہ گولڈ اور سلور میڈلز سے انکی حوصلہ افزائی کی کر رہا ہے۔

مزید برآں آئی جی پنجاب نے دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی پر پولیس افسران واہلکاروں کی نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے حوصلہ
افزائی کی ۔ آئی جی پنجاب نے لاہور، شیخوپورہ، لودھراں، وہاڑی، رحیم یار خان، خانیوال، حافظ آباد اور بہاولپور کے97 افسران و اہلکاروں کو تقریبا 31 لاکھ روپے سے زائد کیش اور تعریفی اسناد سے نوازا۔ لاہور پولیس کے 46 افسران و اہلکاروں کو 6 لاکھ 60 ہزار روپے کیش اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا جبکہ باقی ریجنز اور اضلاع میں 24لاکھ 85ہزار کے لگ بھگ رقم جاری کی گئی، انسپکٹرز حسین فاروق، خدا بخش، ابرار حیدر، سردار محمد افضل کو فی کس 30 ہزار نقد اور سی سی ون دئیے گئے۔شیخوپورہ اور وہاڑی کے ایس پیز انویسٹی گیشن، اے ایس پی کبیر والا اور ڈی ایس پی لیگل سی پی او کو تعریفی اسناد دی گئیں۔انسپکٹر کو ایک لاکھ، سب انسپکٹرز کو75،اے ایس آئی کو 50ہزار، ہیڈ کانسٹیبل کو 40 جبکہ کانسٹیبلز کو 25 ہزار فی کس معہ تعریفی اسناد دی گئیں۔کانسٹیبلان میں سب سے زیادہ انعامات تقسیم کئے گئے اور مجموعی طور پر 52 کانسٹیبلان کی کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی گئی۔ تقریب میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ اور اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button