انٹر ٹینمنٹ

 کیرئیر کی شروعات میں کالی اور موٹی کہا جاتا تھا، کاجول 

ممبئی: سن 1992 میں فلم بےخودی سے 17 سال کی عمر سے بالی ووڈ میں قدم رکھا. انڈسٹری میں داخل ہوئیں تو انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مشہور بھارتی اداکارہ کاجول نے بالی ووڈ میں امتیازی رویے کا سامنا کرنے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہانہیں کالی، موٹی اور چشمش کہا جاتا ہے تاہم وہ ان باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے کام پر محنت کرتی تھیں کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ وہ وہاں موجود منفی تبصرے کرنے والوں سے کئی بہتر ہیں۔

کاجول نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے سانولے رنگ کو بہتر کرنے کیلئے بہت جدوجہد کرتی رہیں اور پھر انہوں نے خود کو آئینے میں دیکھ کر بہت مشکل سے یہ یقین دلایا کہ وہ خوبصورت ہیں اور اچھی لگ رہی ہیںواضح رہے کہ 1993 میں کاجول نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی فلم بازی گر سے کامیابی حاصل کی اور اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button