سٹیصحت

نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کی زیرصدار ت پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی میں اہم اجلاس منعقد

لاہور (خبر نگار)
نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کی زیرصدار ت پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پروفیسرشہزادانور،ڈپٹی ڈائریکٹر ویجیلنس سیل عدنان احمدبھٹی ودیگرافسران نے شرکت کی۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی گزشتہ تین ماہ کی کارکردگی کاتفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی جی پروفیسرشہزادانوراور ان کی ٹیم نے اس حوالہ سے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کو بریفنگ دی۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی گزشتہ تین ماہ کی کارکردگی کو سراہتے ہیں۔ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی صوبہ بھرمیں انسانی اعضاء کی غیرقانونی پیوندکاری کو روکنے کیلئے اپناکرداراداکررہی ہے۔ پی ہوٹاویجیلنس سیل کی جانب سے انسانی اعضاء کی غیرقانونی پیوندکاری کرنے والوں کے خلاف بلاامتیازکارروائی قابل ستائش ہے۔ صوبہ بھرمیں انسانی اعضاء کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث عناصرکے خلاف کارروائی میں تعاون کرنے پر ایف آئی اے اور پنجاب پولیس کے شکرگزارہیں۔ انسانی اعضاء کے غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث عناصرکے خلاف ایکشن کیلئے ایف آئی اے اور پنجاب پولیس کے ساتھ مزیدکوارڈنیشن مظبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹرشاہدرشیدکو تین مقدمات میں گرفتارکرکے نامنزدکیاگیاجس نے ڈاکٹرشعیب سے مل کرمسٹرحامدکے بیٹے کے گردے کی پیوندکاری کاغیرقانونی بندوبست کیااورمینگورہ اور سوات جانے پر مجبورکیا۔ بدنام زمانہ ڈاکٹرفوادکوسات مختلف مقدمات میں نامزدکیاگیاجس پر راولپنڈی میں ٹرائل چل رہاہے،ڈاکٹرفوادممتازکومسٹربصیرخان کے گردے کی غیرقانونی پیوندکاری کرتے ہوئے پکڑاگیا۔ ثاقب علی کو راولپنڈی پولیس نے گرفتارکیا جوجناب اعظم نامی شخص کا گردہ نکالنے کے بعد گرانے جارہاتھا۔ ویجیلنس سیل پی ہوٹانے ایف آئی اے اسلام آباد کے تعاون سے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں چھاپہ مارکرگردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث4عمانی شہری برآمدکرلئے جس میں ثاقب علی،شائستہ ممتاز اورفوزیہ کوثر کوگرفتارکیاگیاہے۔ السیدکڈنی سنٹرراولپنڈی پرچھاپہ مارکر ڈاکٹرزاہد،ڈاکٹراطہرگیلانی،ڈاکٹرعابدلطیف،نرس سیداسرارحسین شاہ،نرس راشدمحمود،آکسیجن آپریٹر شہزادالطاف،لیب ٹیکنیشن شاہ نواز،لیب ٹیکنیشن محمد عمران قاسم اوروارڈبوائے محمد عاصم کو غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث ہونے پرگرفتارکیاگیا۔ پنجاب بھرمیں انسانی اعضاء کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث عناصرکے خلاف بلا امتیازکارروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button