جرم و سزاسٹی

سیف سٹیز کیمروں کی نشاندہی پر دو مشکوک مسلح شخص گرفتار

سیف سٹیز کیمرے شہر بھر میں امن وامان کے قیام میں معاون ثابت ہورہے ہیں۔ایس پی سیف سٹی عاصم جسرا

پولیس کیمونیکیشن آفیسر نے نیازی اڈے کے قریب دو مشکوک افراد کو کیمروں میں دیکھا. تلاشی کے دوران مشکوک افراد سے چوری شدہ موٹر سائیکل اورغیر قانونی پسٹلز برآمد

لاہور (خبر نگار)
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور ڈولفن فورس نے مشترکہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کیمروں کی نشاندہی پر دو مشکوک مسلح افراد کوگرفتارکر لیا۔تفصیلات کے مطابق سیف سٹی سنٹر میں موجود پولیس کیمونیکیشن آفیسر نے نیازی اڈے کے قریب دو مشکوک افراد کو کیمروں میں دیکھا۔جس پر ان حلیے اور نقل و حرکت بارے ڈولفن 324 کو مطلع کیا گیا۔ڈولفن فورس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا اور تلاشی لی۔تلاشی کے دوران مشکوک افراد سے چوری شدہ موٹر سائیکل اورغیر قانونی پسٹلز برآمدکرلیے گئے۔ملزمان کو گرفتاری کے بعد تھانے لے جاتے ہوئے فائرنگ کردی۔ڈولفن فورس نے کراس فائرنگ کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ نواں کوٹ منتقل کر دیا گیا۔ایس پی سیف سٹی محمد عاصم جسرا کا کہنا تھا کہ سیف سٹیز کیمرے شہر بھر میں امن وامان کے قیام میں معاون ثابت ہورہے ہیں۔شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع فوراً ایمر جنسی ہیلپ لائن 15 پر دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button