سٹیسیاستصحت

نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں مونکی پاکس ڈیزیز وارننگ سنٹرکاافتتاح کیا

نگران وزیر صحت پنجاب کی مونکی پوکس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹی شہرت حاصل کرنے کیلئے بے بنیاد خبروں کی تردید

لاہور(خبر نگار) نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں مونکی پاکس ڈیزیز وارننگ سنٹرکاافتتاح کیا۔اس موقع پر سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،ڈی جی ہیلتھ سروسزڈاکٹرالیاس گوندل،ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسرڈاکٹرزرفشاں طاہر،ڈاکٹریداللہ و1122کے افسران دیگر حکام موجودتھے۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں مونکی پاکس ڈیزیزوارننگ سنٹرکادورہ کرکے متعلقہ افسران سے ملاقات بھی کئی اور ٹریننگ پر آئے تین سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز،نرسزاور سٹاف کو لیکچربھی دیا۔
نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے میڈیا نمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہاکہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں مونکی پاکس ڈیزیزوارننگ سنٹرقائم کرنے کابنیاد ی مقصد صوبہ بھرمیں صورتحال پرنظررکھناہے۔دنیاکے 70سے زائدممالک کی عوام کومونکی پوکس کی بیماری کا سامناہے۔ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ مونکی پوکس کوئی نئی نہیں بلکہ بہت پرانی بیماری ہے۔مونکی پوکس کے باعث اموات کی شرح 0.7ہے۔مونکی پوکس بیماری کازیادہ ترپھیلاؤ ڈائریکٹ کنٹیکٹ سے ہوتاہے۔مونکی پاکس کی علامات 8سے12دنوں میں واضح ہوجاتی ہیں۔مونکی پوکس کی صورت میں جسم پرسرخ رنگ کے دانے بن جاتے ہیں۔جسم پرپھنسیوں سے نکلنے والے پانی کاپی سی آر کرنے کے بعد مونکی پوکس کی تصدیق ہوتی ہے۔نگران صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پمزاسلام آبادمیں مونکی پوکس کے دونوں مریض صحت یاب ہوکراپنے گھرجاچکے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے مونکی پوکس کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر جھوٹی شہرت حاصل کرنے کیلئے بے بنیاد خبروں کی تردیدکرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی عوام کو مونکی پوکس کے حوالہ سے آگاہ رکھناچاہتے ہیں خوف وحراس نہیں پھیلانا چاہتے۔اس سلسلے میں وفاقی حکومت مونکی پوکس کے حوالہ سے ایڈوائزری جاری کرچکی ہے۔نگران صوبائی وزیر صحت نے مونکی پوکس کے حوالہ سے پالیٹیکل پوائنٹ سکورننگ کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں تربیت حاصل کرنے والا ہیلتھ سٹاف اپنے ہسپتالوں میں جاکرباقی ساتھیوں کو تربیت دے گا۔صوبائی وزیرصحت نے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں ہیلتھ سٹاف کی ٹریننگ اور وارننگ سنٹر قائم کرنے پر ڈین پروفیسرڈاکٹرزرفشاں طاہرکو شاباش دی۔

سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہاکہ ہمیں عوام میں مونکی پوکس کے حوالہ سے آگاہی پھیلانی چاہئے۔انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے ذریعے صوبہ بھرمیں مونکی پوکس کی صورتحال کاروزانہ کی بنیادپرجائزہ لیاجائے گا۔ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہاکہ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن مونکی پوکس کی روک تھام کے حوالہ سے محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرودیگراداروں سے مکمل کوارڈنیشن میں ہے۔پنجاب میں مونکی پوکس کے حوالہ سے لیب ٹیسٹنگ کی سہولت موجودہے۔صوبائی سیکرٹری صحت نے کہاکہ مونکی پوکس پرقابوپانے کیلئے عوام کی مدددرکارہوگی۔اچھی خبریہ ہے کہ مونکی پوکس کے باعث شرح اموات0.7ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button